الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نااہلی کیس میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو جواب جمع کرانے کیلیے آخری موقع دیدیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں وفاقی وزیرفیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،الیکشن کمیشن نے کہاکہ اسکروٹنی کے وقت دہری شہریت تھی یا نہیں فیصل واوَڈا جواب جمع کرائیں۔
وکیل درخواست گزارنے کہاکہ ہم نے فیصل واوَڈا کےخلاف اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس ریفرنس دائرکردیا،الیکشن کمیشن نے 2 درخواست گزاروں کو دلائل دینے کےلیے بھی آخری مہلت دیتے ہوئے سماعت9 فروری تک ملتوی کردی۔