مسلم لیگ ن کے رہنمااحسن اقبال کاکہناہے کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ لی، تحریک انصاف ہمارے کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی۔
مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے راجہ پرویز اشرف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نے الزام لگایا کہ 2ملک اپوزیشن کو فنڈنگ کررہے ہیں،اگر ان کے پاس کوئی ثبوت موجود ہے تو سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے۔
لیگی رہنما نے کہاکہ امید کرتے ہیں الیکشن کمیشن شفاف انداز میں یہ معاملہ نمٹائے گا ،غیرملکی فنڈنگ کیس کی تحقیقات فوری مکمل ہونی چاہیے، جب اس کیس کا فیصلہ ہوگا تو 24 گھنٹے میں ان کی نااہلی ہوگی۔
پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس6سال سے یہ کیس زیر التوا ہے،جب الیکشن کمیشن کہے گا اپنا اکاوَنٹ چیک کرانے کو تیار ہیں۔