وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر پر5 فروری کوعام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے 5 فروری کےعام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تمام سرکاری، نیم سرکاری اورنجی ادارے بند رہیں گے۔
یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک بھر میں سرکاری اورغیر سرکاری طورپرتقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں، مذاکروں اورکانفرنسزکا اہتمام کیا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیرکی اہمیت اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غرض وغایت اور بھارتی قابض فوج کے نہتے عوام پر ظلم وستم پر روشنی ڈالی جائے گی۔