خیبر: پولیس نے پشاور اور مضافات میں ممکنہ دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس نے علاقے سپاہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ تحویل میں لے لیا جسے ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال نے میڈیا کے سامنے پیش کیا اور کہا کہ اسلحے میں 137 عدد راکٹ لانچر، 27 عدد توپ گولے، 3 عدد روسی ساختہ میزائل، 30 عدد مارٹرگولے اور 179 اینٹی ایئر کرافٹ گن بھی شامل ہیں۔
ڈی پی او ڈاکٹرمحمد اقبال نے کہا کہ دہشت گردوں نے اسلحہ زیر زمین چھپایا تھا جو وہ پشاور اور مضافات میں تباہی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے ناکام بنا دیا جب کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے تحقیقات جاری ہے۔