کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 1853ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150 روپے اور 130 روپے کا اضافہ ہوگیا جس سے فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 113000 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96880 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1300 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1114روپے 52 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔