کابینہ کی منظوری کے بعد مسودے کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے پاس بھیجا جائےگا ۔فائل فوٹو
کابینہ کی منظوری کے بعد مسودے کو صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کے پاس بھیجا جائےگا ۔فائل فوٹو

سفارش اور دھمکی نیب کے دروازے کے باہر ختم ہوجاتی ہے، چیئرمین نیب

قومی احتساب بیور (نیب) کے چیئر مین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ سفارش اور دھمکی نیب کے دروازے کے باہر ہی ختم ہو جاتی ہے، ملک و قوم کی بے لوث خدمت کے راستے پر گامزن ہیں۔
چیئر مین نیب جاوید اقبال نے نیب لاہور کا دورہ کیا جہاں ڈی جی نیب نے انہیں میگا کرپشن کیسز میں پیشرفت پر بریفنگ دی۔
علاوہ ازیں چیئرمین نیب نے فیروز پور ہاؤسنگ سوسائٹی اور ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کے 3000 متاثرین میں 76 کروڑ مالیت کے چیک تقسیم کیے۔
تقریب سے خطاب میں چیئرمین نیب کا کہناتھاکہ تاریخ میں پہلی بار پلی بارگین کے ذریعے ملزمان سے ڈھائی ارب روپے برآمد کرواکر متاثرین میں تقسیم کیے ہیں۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہناتھاکہ نیب کے خلاف مذموم پروپیگنڈا بھی کیا گیا لیکن نیب میرٹ پر کام جاری ہوئے ہے، نیب میں سب کی عزتِ نفس کا خیال رکھا جاتا ہے۔
چیئرمین نیب کا کہناتھاکہ وائٹ کالر کرائمز میں ملزمان کا 90 روزہ ریمانڈ اکٹھا نہیں دیا جاتا، ماضی میں جن کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا نہیں جا سکتا تھا، نیب نے ان سے ریکوریاں کی ہیں۔