عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 54 افراد جان کی بازی ہارگئے اور مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار157 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 ہزار 363 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 27 ہزار 146 تک پہنچ گئی۔ملک میں کورونا 4 لاکھ 80 ہزار696 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اورفعال مریضوں کی تعداد 35 ہزار 293 ہے۔
اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار 430، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 373، سندھ میں 2 لاکھ 38 ہزار 470، پنجاب میں ایک لاکھ 51 ہزار 603، بلوچستان میں 18 ہزار 670، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 706 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 894 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 501 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار 843، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 811، اسلام آباد میں 460، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 192 اور آزاد کشمیر میں 248 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔