اسرائیل نامنظور ملین مارچ کا آغاز دوپہر ایک بجے کیا جائے گاجو رات گئے تک جاری رہے گا۔فائل فوٹو
اسرائیل نامنظور ملین مارچ کا آغاز دوپہر ایک بجے کیا جائے گاجو رات گئے تک جاری رہے گا۔فائل فوٹو

مزار قائد پراسرائیل نامنظور ملین مارچ آج ہوگا

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی)ف کے تحت اسرائیل نامنظور ملین مارچ آج(جمعرات کو) مزارقائد پر منعقد ہوگا، مولانا فضل الرحمن سمیت پی ڈی ایم کے دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق آج 21 جنوری کو کراچی مزارقائد پر جمعیت علمائےاسلام سندھ کی میزبانی میں منعقدہ اسرائیل نامنظور ملین مارچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

مزارقائد کے سامنے مرکزی شاہراہ پرپنڈال سجا دیا گیاہے،اسٹیج، پنڈال، داخلی راستوں، سیکیورٹی، پارکنگ سمیت دیگرانتظامات بھی مکمل ہوگئے ہیں جبکہ سیکیورٹی انتظامات کیلیے انصارالاسلام کے تین ہزار سے زائد رضاکار تعینات کیے گئے ہیں، روشنی کیلیے برقی قمقمے اور سائونڈ کا جدید انتظام کیا گیا ہے، شہرقائد کے تمام شاہراہوں اور سڑکوں پر بڑے بڑے ہورڈنگز اور بینرز لگائے جاچکے ہیں جبکہ پارٹی پرچم بھی بڑی تعداد میں لگا دیے گئے ہیں۔

اسرائیل نامنظور ملین مارچ کا آغاز دوپہر ایک بجے کیا جائے گاجو رات گئے تک جاری رہے گا، مرکزی قافلہ سہراب گوٹھ سے مزار قائد کی طرف دن ساڑھے 12 بجے جے یوآئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو کی قیادت میں روانہ ہوگا جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر سے اتحادی جماعتوں کے قافلے مزارقائد پر پہنچیں گے۔