گوجرانوالہ میں ڈنڈوں کے وارکرکے خاتون اورچار بچوں کو قتل کردیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق قتل کی واردات گوجرانوالہ تھانہ کینٹ کی حدود ڈوگراں والا میں ہوئی،جس میں خاتون اورچار بچوں کو قتل کردیاگیا،پولیس کاکہناتھاکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون کاشوہرگھر میں موجود نہیں تھا، قتل کی واردات کی تفتیش جاری ہے،پولیس کامزید کہناہے کہ بچوں کی عمریں 10 سال سے کم ہیں،قتل کا واقعہ دیرینہ دشمنی کاشاخسانہ لگتا ہے ۔
اہل علاقہ کاکہناتھاکہ واردات رات کے وقت ہوئی ،گھر سے خون بہتا دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی،گھر سے ایک ڈنڈا ملا ہے جسے پولیس نے قبضے میں لے کر فنگر پرنٹس کیلیے لیبارٹری بھیج دیا ہے۔