حیات بلوچ قتل کیس میں ایف سی اہلکار کو سزائے موت

ایف سی اہلکار شادی اللہ نے اپنی سرکاری بندوق سے گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔

               
January 21, 2021 · اہم خبریں, قومی
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تربت نے حیات بلوچ قتل کیس میں نامزد ایف سی اہلکار کو سزائے موت سنادی۔

حیات بلوچ کو ایف سی اہلکار شادی اللہ نے اپنی سرکاری بندوق سے گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔ 13 اگست 2020ء کو تربت آبسر میں ایف سی کے قافلے پر بم دھماکے میں صوبیدار سمیت تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

واقعہ کے بعد ایف سی اہلکار شادی اللہ نے قریبی کھجور کے باغات میں موجود کراچی یونیورسٹی میں بی ایس فزیالوجی کے طالب علم محمد حیات بلوچ کو اپنی سرکاری بندوق سے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔