شہباز شریف والے کیس میں 14 ملزمان پہلے ہی ای سی ایل پر، خاندان کے 5 افراد کیس میں مفرور ہیں، وفاقی وزیر داخلہ
شہباز شریف والے کیس میں 14 ملزمان پہلے ہی ای سی ایل پر، خاندان کے 5 افراد کیس میں مفرور ہیں، وفاقی وزیر داخلہ

مولانا فضل الرحمن خسارے میں رہیں گے۔شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہناہے کہ فارن فنڈنگ کیس اہمیت اختیارکرجائےگااورپاناماٹوبنے گا،مریم نوازکی مزیدجائیدادیں سامنے آنے والی ہیں،مریم نوازکومشورہ ہے وہ دستاویزپڑھیں یاکسی سے پڑھوائیں۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج پراپوزیشن نے تعاون کیا،پی ڈی ایم والے الیکشن کمیشن کے سامنے شام غریباں منارہے تھے،بلاول بھٹوعمرکوٹ میں جشن منارہے تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ مولانا فضل الرحمن دعوت دیتے تواسرائیل کیخلاف ریلی میں شامل ہوتا، مولانا فضل الرحمن سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں،مولانا فضل الرحمن کےساتھ پہلے بھی ہاتھ ہوا،اب بھی ہوگا،ختم نبوت کیخلاف قانون میں مولانا فضل الرحمن نے ن لیگ کاساتھ دیا۔

انہوں نے کہاکہ کراچی کومکمل طورپرسیف سٹی بنایاجائیگا،کراچی میں کیمرے لگانے کیلیے رینجرزکوہدایت کی،اپنی ذمے داریوں میں کسی کومداخلت نہیں کرنے دوں گا۔