ماسک ہی بنیادی طور پر ویکسین ہے، مرتضیٰ وہاب

بڑے شہروں میں کورونا کے زیادہ کیس آبادی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے ہیں، ترجمان سندھ حکومت

               
January 21, 2021 · اہم خبریں, قومی
کورونا سے بچنے کیلیے شہری حفاظتی اقدامات کریں ، ماسک پہنیں۔فائل فوٹو

کورونا سے بچنے کیلیے شہری حفاظتی اقدامات کریں ، ماسک پہنیں۔فائل فوٹو

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ بڑے شہروں میں کورونا کے زیادہ کیس آبادی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماسک ہی بنیادی طور پر ویکسین ہے، سب ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں توبیماری سے بچنے میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا سےمزید 54 افراد کاانتقال ہوگیا ہے اور مزید 2363 مریض سامنے آئے ہیں۔ کیس مثبت آنے کی شرح پانچ اعشاریہ چار فیصد رہی۔