پاکستان تحریک انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جاری کیس کے حوالے سے مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ ’7 سال سے تم وکیل تبدیل کر رہے ہو، 7 سال سے اپیل کر رہے ہوکہ الیکشن کمیشن کو اکاؤنٹس دیکھنے سے روکا جائے، اب یاد آئی ہے اوپن سماعت کی‘۔
مریم نے مزید کہا کہ ’تھوڑا صبر کرو ، اب تو بہت کچھ اوپن ہونے کو ہے، 7 سال سے پارٹی کا بانی رکن دہائی دے رہا ہے، 7 سال سے تم درخواستیں دے رہے ہو کہ کارروائی خفیہ رکھی جائے، 7سال سے تم کاغذات پیش نہیں کر رہے، 7 سال سے تم تاخیری ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہو‘۔
7 سال سے تم وکیل تبدیل کر رہے ہو، اپیل کر رہے ہوکہ الیکشن کمیشن کو اکاؤنٹس دیکھنے سے روکا جائے، اب یاد آئی ہے اوپن سماعت کی، لیگی رہنما
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos