وزیراعظم عمران خان نے ماضی کی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بجلی ماضی کے حکمرانوں کے مہنگے پلانٹس کے معاہدوں کی وجہ سے مہنگی ہو رہی ہے۔
پارٹی ترجمانوں کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کبھی فارن فنڈنگ نہیں لی۔
انھوں نے حکومتی ترجمان اور پارٹی رہنماؤں کو فارن فنڈنگ پر فرنٹ فُٹ پر کھیلنے اور اپوزیشن کو ٹم ٹائم دینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نے الزام عائد کیا کہ اپوزیشن کی بڑی جماعتیں غیر ملکی فنڈنگ لیتی رہی ہیں۔
رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے ممنوعہ فنڈنگ کیسز پر اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے اب باقی جماعتوں کو بلالیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کی کہ وہ فارن فنڈنگ کیس پر فرنٹ فٹ پر کھیلیں۔
اجلاس کے دوران ترجمانوں کو براڈ شیٹ اور بجلی کے معاملہ پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ براڈ شیٹ پر کمیٹی بنادی ہے وہ تحقیقات کرے گی، براڈ شیٹ معاملہ کی مکمل تحقیقات قوم کے سامنے لائیں گے۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ براڈ شیٹ سے ماضی کے حکمرانوں نے زیادہ فائدہ اٹھایا۔