وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے بھارت اور اسرائيل کے جن دو افراد سے پی ٹی آئی پر فنڈنگ کا الزام لگایا وہ دونوں پاکستانی نکلے۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ این آر او لیگ روزانہ سرکس لگانے آجاتی ہے ، انہوں نے الیکشن کمیشن کے سامنے تماشہ لگایا ، لیکن حکومت این آر او نہیں دے گی۔