اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بیانیے کو تقویت دی جارہی ہے، شاہد خاقان
انھوں نے تو کشمیر کا سودا کردیا ، کچھ پتا نہیں کب یہ فلسطینی عوام کا بھی سودا کردیں،سعید غنی، فضل الرحمان کھلاڑی، تم پیدائشی اناڑی ہو، اویس شاہ نورانی مارچ سے خطاب
وزیراعظم کو کورونا بڑھنے اور معشیت کے تباہ ہونے پرفخر ہے۔فائل فوٹو
مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک بیانیہ مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بیانیے کو تقویت دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔
مارچ سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہے، انھوں نے تو کشمیر کا سودا کردیا ، کچھ پتا نہیں کب یہ فلسطینی عوام کا بھی سودا کردیں۔
محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جہاں ظلم ہوگا وہاں مظلوم کا ساتھ دیں گے، اویس شاہ نورانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کھلاڑی ہیں ، تصدیق کرلو ، تم پیدائشی اناڑی ہو۔