احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو
احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔فائل فوٹو

آپ کون ہیں،مجھےآپ کمرے میں بھی ملنےآئے تھے۔جج وکیل پر برہم

احتساب عدالت میں خواجہ آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کے دوران فاضل جج وکیل کے کمرہ میں ملنے پربرہم ہو گئے،جج جوادالحسن نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کون ہیں، مجھے آپ کمرے میں ملنے آئے تھے کہ آپ میرے اسٹینورہ چکے ہیں۔

جج جوادالحسن نے اظہاربرہمی کرتے ہوئے کہاکہ اب آپ باہرآکر ملزم کے ساتھ کھڑے ہو گئے ،جج جوادالحسن نے حکم دیتے ہوئے کہاکہ ابھی آپ میری عدالت سے باہرچلے جائیں،فاضل جج کے حکم پر وکیل کمرہ عدالت سے باہرچلا گیا ،جج جوادالحسن نے کہاکہ جس کی عزت کروں وہی میرے سرپر سوار ہوجاتا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے خواجہ آصف کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،نیب کی جانب سے خواجہ آصف کے مزید15 روزکے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کردی گئی۔

نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ ہمیں کچھ لوگ ملے جنہوں نے خواجہ آصف کے اکاﺅنٹ میں پیسے جمع کرائے،ان لوگوں نے بتایاکہ یہ پیسے خواجہ آصف نے ہی دیئے تھے،عدالت نے خواجہ آصف کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔