مثبت کیسز کی شرح6.47فیصد رہی۔فائل فوٹو
مثبت کیسز کی شرح6.47فیصد رہی۔فائل فوٹو

پاکستان میں کرونا سے مزید 47 افراد جان کی بازی ہارگئے

کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، پاکستان میں مزید 47 افراد جان کی بازی ہارگئے اور مرنے والوں کی کل تعداد 11 ہزار 204 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا کے1ہزار745 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5لاکھ 28ہزار891 تک پہنچ گئی ہے۔ملک میں کورونا4 لاکھ 82 ہزار771 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد34ہزار916 ہے۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 40 ہزار548، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار651، سندھ2 لاکھ 39 ہزار186، پنجاب ایک لاکھ 52 ہزار158، بلوچستان18 ہزار 696، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 753 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 523 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار855، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 823، اسلام آباد461، گلگت بلتستان میں 102، بلوچستان میں 192 اورآزاد کشمیر میں 248 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔