دو رکنی بینچ نے ن لیگی رہنما کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔فائل فوٹو
دو رکنی بینچ نے ن لیگی رہنما کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔فائل فوٹو

خواجہ آصف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب استدعا مسترد

احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کے مزید جسمانی ریمانڈ کی نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور ملزم کو دوبارہ 4 فروری کو پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے کیس کی سماعت ہوئی،نیب نے خواجہ آصف کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،نیب کی جانب سے خواجہ آصف کے مزید15 روز کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کردی گئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ہمیں کچھ لوگ ملے جنہوں نے خواجہ آصف کے اکاﺅنٹ میں پیسے جمع کرائے،ان لوگوں نے بتایاکہ یہ پیسے خواجہ آصف نے ہی دیے تھے ۔

عدالت نے خواجہ آصف کے ریمانڈ میں توسیع کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا،عدالت نے ملزم کو دوبارہ 4 فروری کو پیش کرنے کاحکم دیدیا۔