ہیروئن دبئی اسمگلنگ کرنے کوشش کرنے والے مسافرکو بھی حراست میں لے لیا گیا۔فائل فوٹو
ہیروئن دبئی اسمگلنگ کرنے کوشش کرنے والے مسافرکو بھی حراست میں لے لیا گیا۔فائل فوٹو

پشاور سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پشاور سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔

ترجمان ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) کے مطابق پشاورکے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن دبئی اسمگل کروانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق عملے نے جوائنٹ سرچ بیگجزکاؤنٹرپرسامان کی تلاشی لی تو مسافر نے بیگ کے خفیہ خانوں میں ہیروئن چھپا رکھی تھی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ہیروئن دبئی اسمگلنگ کرنے کوشش کرنے والے مسافرکو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے،ملزم رفاقت خان کو اینٹی نارکوٹک فورس کی تحویل میں دے دیا ہے۔