ایک کروڑ 85 لاکھ تاوان کیلیے اغوا کیا گیا بچہ بازیاب
اغوا کارکو جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلیجنس کی مدد سےگرفتارکرکے بچے کو بازیاب کرایا گیا۔
نوجوان کی رہائی کے عوض 2 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔فائل فوٹو
پولیس نے بھاری تاوان کے لیے اغوا کیے جانے والے بچے کو بازیاب کرالیا۔
پولیس کے مطابق ٹیکسلا میں اغوا کاروں نے 9 روزقبل 7 سال کا بچہ اغوا کرکے ایک کروڑ85 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا،اغوا کارکو جدید ٹیکنالوجی اورہیومن انٹیلیجنس کی مدد سےگرفتارکرکے بچے کو بازیاب کرالیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اغوا کارکے ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔
اغوا کارکے ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔فائل فوٹو