ٹک ٹاک گرل حریم شاہ نے عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو شیئر کردی۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ جڑدیا ہے۔
بعدازاں حریم شاہ نے مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی اور کہا کہ انہوں نے ہی تھپڑ مارا ہے اور کیوں مارا ہے اس کا جواب جلد سب کو مل جائے گا۔
اب ایک بار پھر حریم شاہ نے مفتی عبدالقوی کی ویڈیو شیئر کی ہے جو میک اپ روم کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ مفتی قوی کے ساتھ کھڑی ہیں اور وہ میک اپ کراتے ہوئے ویڈیو بنوا رہے ہیں۔