خاندان کا مفتی قوی کو عوامی اجتماعات سے دور رکھنے کا فیصلہ
خاندان کا مفتی قوی کو عوامی اجتماعات سے دور رکھنے کا فیصلہ

مفتی قوی کی حرکتوں پر خاندان کا شدید رد عمل سامنے آگیا

ملتان: چچا عبدالواحد ندیم نے کہا ہے کہ مفتی قوی نے خاندان کا بہت نقصان کیا۔
ملتان میں مفتی عبدالقوی کے چچا عبدالواحد ندیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خاندان عزت والا خاندان ہے جس نے ہزاروں لوگوں کو تعلیم دی ہے، ہمارا خاندان غم میں ہے۔
عبدالواحد ندیم نے کہا کہ مفتی قوی نے ہمارے خاندان کا بہت نقصان کیا ہے، آج سے مفتی قوی کو مفتی نہ کہا جائے، آج ہم مفتی قوی سے مفتی کا لفظ واپس لے رہے ہیں۔
ذاتی معالج حافظ عبدالکبیر نے بتایا کہ مفتی قوی کی سوچ ان کے کنٹرول سے نکل گئی، مفتی قوی کو گھر میں آئسولیٹ کیا ہے، پوری کوشش ہے کہ مفتی قوی کو عوامی اجتماعات سے دور رکھیں۔