وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی کا شوکت خانم اسپتال پاکستان کا سب سے بڑا اور جدید ترین مرکز شفا ہو گا۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شوکت خانم کراچی کی تعمیرات کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا بحران کے دوران سست روی کے بعد کراچی میں شوکت خانم میموریل ٹرسٹ اسپتال کے تہہ خانے (بیسمنٹ) کی تعمیر کا کام عمدہ رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا ان شاء اللہ کراچی کا یہ شوکت خانم سب سے بڑا اور پاکستان کا جدید ترین مرکزِ شفا ہو گا۔
پاکستان اسرائیل سے متعلق اپنے موقف پر قائم ہے، وزیراعظم کا مسئلہ فلسطین سے متعلق پیغام
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos