ملتان: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہےکہ مفتی قوی رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں ہیں۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ عمران خان نے پوری دنیا میں امت مسلمہ کی نمائندگی کی اور ہر جگہ مسلمانوں کا مقدمہ لڑا، ﷲ تعالی نے عمران خان جیسا عظیم لیڈر پاکستان کو دیا۔
انہوں نے کہا کہ چاند کے معاملے پر فنی معاونت ہر کسی سے لیں گے مگر فیصلے شرعی اور شہادتوں پر ہی ہوں گے، فواد چوہدری کے ساتھ بھی ملاقات ہوئی ہے، سب کے ساتھ مل کر چلیں گے۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مذہبی ہم آہنگی اور آپسی اتفاق کی ضرورت ہے، 50 سال سے مذہبی ہم آہنگی کے لیے میرا خاندان کام کر رہا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ مفتی قوی پرعلما بات کریں گے اور وہ رویت ہلال کمیٹی کے ممبر نہیں۔