پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر بلاول بھٹو کے پاس عددی اکثریت ہے تو وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔ اکثریت کےباوجوداپوزیشن کی تحریک ناکام ہوئی تھی۔
احسن اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جسٹس ریٹائرڈ شیخ عظمت سعید کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کے خاص ساتھی اور شوکت خانم کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل ہیں انہیں چاہیے کہ براڈ شیٹ کیس کے معاملےسے خود کو الگ کرلیں۔
مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی اپنے ملازمین کو قومی ائیرلائن میں سفر نہ کی ہدایت کے بعد وزیراعظم اور وزیر ہوا بازی کو استعفی دے دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی عمران خان سے نہیں بلکہ نیو فاشزم سے ہے۔
احسن اقبال نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ان ہاؤس تبدیلی کے بیان پر واضح کیا کہ اگر پیپلز پارٹی کے پاس نمبرآف گیم پوری ہے تو سامنے لے آئیں۔ہم نے سینیٹ الیکشن میں کرکے دیکھ لیا اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا گیا۔