پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما چوہدری منظورنے کہا ہے کہ ملک کیلیےفروری اورمارچ اہم مہینے ہیں، تینوں حکومتیں گریں گی۔
ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سےموضوع آپشن تحریک عدم اعتماد ہے اوراستعفوں کاآپشن آخری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری کامعاملہ ایم کیوایم کی سیاست سےجڑا ہے۔ ایم کیوایم نےاب اپنی سیاست سےمتعلق فیصلہ کرناہے اورحکومت کےاتحادی ساتھ چھوڑ بھی سکتےہیں۔
مسلم لیگ نے کے رہنما جاویدلطیف نے کہا ہم سمجھتے ہیں تحریک عدم اعتماد مناسب نہیں۔ سینیٹ میں اکثریت کے باوجود ہم عدم اعتماد میں کامیاب نہیں ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ بھی کریں گے اور استعفوں کاآپشن استعمال کرنا پڑاتووہ بھی کریں گے۔
پروگرام میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ چودھری منظوراورجاویدلطیف کی باتوں میں بھی اتفاق رائے نہیں۔
ان لوگوں نےخود استعفوں کی تاریخیں دیں، گزشتہ 5سال تک ان 2 پارٹیوں کامقررکردہ الیکشن کمیشن تھا۔ جن لوگوں نےپی ٹی آئی کوفنڈنگ کی ہے وہ ممنوعہ نہیں ہے۔
شہبازگل نے کہا کہ عمران خان کا کوئی پاپڑوالا اوردیگرلوگ نہیں۔ وہ اپنےوزیروں کا بھی احتساب کرتے ہیں۔موجودہ وزیراعظم نہ چورہیں نہ منی لانڈرنگ کرتےہیں۔