وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کاکہناہے کہ مولانا فضل الرحمن آئیں ایک ساتھ اسرائیل کیخلاف جلسہ کریں گے ،مولانا فضل الرحمن آئیں مقبوضہ کشمیرکی آزادی کیلیے ایک ساتھ جلسہ کریں گے،مولانا فضل الرحمن کا احترام کرتا ہوں، مدارس کودین کے مینار سمجھتے ہیں،مولانافضل الرحمن بندگلی میں جارہے ہیں،پیپلزپارٹی اورن لیگ اپنے مسائل خودحل کرلیں گے۔
راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ پہلے صرف پاناماتھا،اب پاناماٹوآگیا،میں وقت سے پہلے بات کرتاہوں ،لوگ مذاق اڑاتے ہیں،پہلے کہہ دیاتھایہ استعفے نہیں دیں گے،ضمنی الیکشن میں حصہ لیں گے،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم سے کہتا ہوں لانگ مارچ کی تاریخ بتائیں،آپ کااستقبال کریں گے،پی ڈی ایم سے کہوں گااپنے بندے لائیں،عمران خان بندے نہیں دیگا۔
شیخ رشید نے کہاکہ اب توبلاول کہتاہے عدم اعتمادلائیں گے،ایک بارنہیں سوبارلائو، مولانافضل الرحمن خودصدر کے امیدوار تھے، مولانا فضل الرحمن لوگوں کاوقت ضائع کررہے ہیں،مولانافضل الرحمن سے ہاتھ ہوجائےگا،پی ڈی ایم کو کچھ نہیں ملے گا، وزیراعظم عمران خان 5سال پورے کریں گے۔
وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ مہنگائی اس لیے زیادہ ہوئی کہ چوروں نے بہت زیادہ لوٹا،ماضی میں ایسے معاہدے کیے گئے جس کی وجہ سے بجلی مہنگی کرنا،پڑی،رواں سال ہی مہنگائی اور بےروزگاری کنٹرول کریں گے،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم استعفے نہیں دے رہی،لانگ مارچ پربھی سوچے پردہ رہ جائےگا،میں نہیں چاہتاپی ڈی ایم ایکسپوزہوجائے۔