لاہورکی ضلع انتظامیہ کی جانب سے آج کھوکھر پیلس کے مبینہ غیر قانونی حصے کو مسمارکردیا گیاہے جس پرن لیگ کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہارکیا جارہاہے ، مریم نوازنے کھوکھر پیلس کوگرائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئرکرتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایاہے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ”کھوکھر برادران جماعت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ ظلم و انتقام کا سامنا کیا مگرنہ پیچھے ہٹے نہ ہی نواز شریف سے بےوفائی کی۔ شاباش !۔“
کھوکھر برادران جماعت کا بہت بڑا سرمایہ ہیں۔ ظلم و انتقام کا سامنا کیا مگر نا پیچھے ہٹے نا ہی نواز شریف سے بےوفائی کی۔ شاباش ! https://t.co/xZnkuektOw
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) January 24, 2021
مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہناتھا کہ” ایک قانون طاقت ور کے لیے جو بنی گالا کے ناجائز محل کو قانونی بنا دیتا ہے، دوسرا قانون مخالفین کے لیے جس کے شر سے اپوزیشن کے گھر محفوظ نہیں۔ ظلم جب حد سے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، وفا نواز شریف کے جرم میں انتقام کا نشانہ بننے والے سب ساتھیوں کو سلام۔ ہر ظلم کا حساب ہوگا۔“