پی ڈی ایم قیادت کو کسی صورت معافی نہیں ملے گی۔ فردوس عاشق اعوان
جعلی راجکماری اور پرچی چیئرمین ابو بچاؤ تحریک میں ہر حربہ آزماچکے۔
January 24, 2021 · قومی
جتنا زور آج آپ ادھر لگا رہے ہو اتنا حلقے میں لگایا ہوتا تو میں اسمبلی میں ہوتی۔فائل فوٹو
معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ پی ڈی ایم قیادت کسی صورت میں بھی معافی تلافی اور این آر اوچاہتی ہے جو عمران خان کے وزیراعظم ہوتے ہوئے کسی صورت ممکن نہیں۔
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کااپنے ٹوئٹ میں کہناہے کہ حادثاتی چیئرمین نے تحریک عدم اعتماد لانے کا خواب دیکھاہے جس کی تعبیر سے پہلے ہی اتحادی جماعتوں نے مخالفت کردی۔
انہوں نے کہاکہ جعلی راجکماری اور پرچی چیئرمین ابو بچاؤ تحریک میں ہر حربہ آزماچکے ،سوائے رسوائی کے کچھ حاصل نہ ہوا،اب بوکھلاہٹ کا شکار پی ڈی ایم الٹی سیدھی حرکتیں کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک سدھارنے کی باتیں کرنے والے بتائیں کہ ملک کو اس حال تک پہنچایا کس نے؟،50سال ان کے آباوَاجداد ہی اس ملک پر حکمران رہے۔