دلہن زیادتی کیس میں دو روز قبل ملزم عابدی بھی ایک مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔فائل فوٹو
دلہن زیادتی کیس میں دو روز قبل ملزم عابدی بھی ایک مقابلے میں ہلاک ہوا تھا۔فائل فوٹو

پولیس کے ہاتھوں دو ڈکیت سگے بھائی مارے گئے

فاروق آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے، دونوں آپس میں سگے بھائی تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان پرویزاورجنید احمد ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس میں زیر حراست تھے، گزشتہ روزان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کرکے انہیں چھڑوا لیا تھا۔ڈی پی او مبشر میکن نے ملزمان کے فرار ہونے پرایک سب انسپکٹراورچار کانسٹیبلوں کو معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رات گئے اعوان بھٹیاں ناکے پر پولیس نے ملزمان کو روکا تو انہوں نے فائرنگ کردی، دونوں ملزمان پولیس کی جوابی فائرنگ میں مارے گئے۔