10سال سے مقدمہ میں پھنسی ہوں ،حکومت مدد نہیں کر رہی۔فائل فوٹو
10سال سے مقدمہ میں پھنسی ہوں ،حکومت مدد نہیں کر رہی۔فائل فوٹو

میرا کا رواں برس اکتوبر میں شادی کرنےکا اعلان

فلم اسٹار میرا نےمیرا رواں برس اکتوبر میں شادی کرنےکا اعلان کردیا لیکن اس سے متعلق بھی کچھ کہنا حتمی نہیں کہ اداکارہ نے یہ بات مذاق میں کہی یا پھر وہ واقعی شادی کرنے جارہی ہیں۔

کچھ روز قبل دوران انٹرویو جب میرا سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ آنے والی فلم کے بعد میری شادی ہورہی ہے انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ شادی فلم میں ہو رہی ہے یا حقیقی زندگی میں ہو رہی ہے۔

میرا کے مطابق ان کی شادی رواں برس اکتوبر میں ہوگی وہ کس سے شادی کررہی ہیں اس بارے میں انہوں نے کچھ بھی نہیں بتایا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کیپٹن نوید کے والد اور میرا کے والد بھی دونوں کی شادی کا اعتراف کرچکے ہیں۔

علاوہ ازیں چند سال قبل لاہورکی مقامی عدالت میں درخواست گزارعتیق الرحمان بھی اداکارہ کے خلاف نکاح پرنکاح کرنے کا مقدمہ دائرکرچکے ہیں۔