پی ڈی ایم کااہم ترین سربراہی اجلاس 4 فروری کو اسلام آباد میں طلب
اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں مشترکہ طورپرحصہ لینے پر مشاورت کی جائے گی۔
January 25, 2021 · قومی
ہلڑ بازی کا سلسلہ اب بلوچستان اسمبلی تک پہنچ گیا ہے۔فائل فوٹو
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا اہم ترین سربراہی اجلاس 4 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات میں مشترکہ طورپرحصہ لینے پر مشاورت کی جائے گی۔
مولانا فضل الرحمن کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی، وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف ممکنہ تحریک عدم اعتماد پر مشاورت ہوگی۔ اجلاس میں 5 فروری کے لیاقت باغ کے جلسے کے حوالے سے بھی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔