حکومت سوشل میڈیا رولز میں نظرثانی کرنے پرتیار ہوگئی۔ اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا۔عدالت نے پی ٹی اے اوراسٹیک ہولڈرزکو مشاورت کے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا رولز کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، یہ رولزحرف آخر نہیں،اسٹیک ہولڈرز تجاویز دے سکتے ہیں۔ جس پرچیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ لگ رہا ہے پی ٹی اے نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی، مشاورت کی جائے تاکہ کوئی ابہام ہی نہ رہے۔
اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد رپورٹ پیش کروں گا، عدالتی معاونت کیلیے وقت دیا جائے۔
عدالت نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرزکو بلا کر سننا مناسب تجویز ہے، اٹارنی جنرل رپورٹ پیش کریں گے تو بہتر چیز سامنے آئے گی، اٹارنی جنرل نے کہہ دیا اسٹیک ہولڈرزکو سننے کیلیے تیار ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا رولز سے متعلق کیس کی سماعت 4 ہفتے کیلیے ملتوی کردی۔