وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک پی ڈی ایم اور کئی بیانیے ہیں۔
شبلی فراز کا کہنا ہے کہ بلاول کا عدم اعتماد پر زور ہے جب کہ احسن اقبال کے اس پر شکوک و شبہات ہیں اور مریم کا لانگ مارچ پر اصرار ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کئی بیانیے پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھرنےکا واضح ثبوت ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ یہ شاہراہوں پر عوام کو گمراہ کرنے کے لیے نکلے تھے لیکن عوام کی جانب سے مسترد ہونے کے بعد واپس ایوانوں کا رخ کررہے ہیں۔
ایک ماحول بنایا جا رہا ہے کہ الیکشن کمیشن سنجیدہ ہی نہیں ۔فائل فوٹو
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos