کراچی: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 9ڈالر کی کمی سے 1854ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250روپے اور 215روپے کی کمی واقع ہوئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 113200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 97050روپے ہوگئی۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1300روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 1114روپے 52پیسے پر مستحکم رہی ہے۔