وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ براڈشیٹ معاملے کی مکمل انکوائری ہوگی،براڈشیٹ میں آنے والے نام قوم کے سامنے رکھیں گے ۔سرے محل اور حدیبیہ پیپرملزکیس کی بھی مکمل تحقیقات ہوں گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی،اس اتحاد میں کچھ نہیں رہا،اپوزیشن والے جتنے مرضی جلسے کرلیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن میں ہمیں پھنسانا چاہتے تھے، خود پھنس گئے،آپ بے فکر رہیں،اپوزیشن ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں،وزیراعظم کاکہناہے کہ احساس پروگرام سے غریبوں کو بہت فائدہ ہوا،ملک میں کوئی بھوکا نہ سوئے،اراکین خصوصی توجہ دیں۔ارکان پارلیمنٹ شیلٹر ہوم کے دورے کرکے غریبوں کو سہولیات فراہم کریں۔
اراکین اسمبلی نے حفیظ شیخ اورمعاشی ٹیم پر تنقید کی،پارٹی رکن نورعالم خان نے وزراکے احتساب کامطالبہ کردیا،انہوں نے کہاکہ تمام وزراکا احتساب ہوناچاہئے،میں بھی احتساب کے عمل سے گزر چکاہوں،وزیراعظم کے مشیر سبزباغ دکھا رہے ہیں ۔
پارلیمانی اجلاس میں ارکان اسمبلی کے بڑھتے ہوئے قرضوں سے متعلق سوالات کیے،ارکان کاکہناتھا کہ میڈیا کہتا ہے حکومت نے پہلے سے زیادہ قرضے لیے،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے قرضوں سے متعلق آگاہ کیا۔