49 فیصد پاکستانی کورونا ویکسین لگوانے پر آمادہ نہیں، سروے رپورٹ

31 فیصد کی ملکی سطح پر تیار ویکسین پہلی ترجیح،19فیصد حکومت کی تجویز کردہ جبکہ 13 فیصد چینی ویکسین کو بہتر سمجھتے ہیں

January 27, 2021 · اہم خبریں, قومی
31 فیصد کی ملکی سطح پر تیار ویکسین پہلی ترجیح،19فیصد حکومت کی تجویز کردہ جبکہ 13 فیصد چینی ویکسین کو بہتر سمجھتے ہیں

31 فیصد کی ملکی سطح پر تیار ویکسین پہلی ترجیح،19فیصد حکومت کی تجویز کردہ جبکہ 13 فیصد چینی ویکسین کو بہتر سمجھتے ہیں

ایک سروے کے مطابق 49 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہےکہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین دستیاب ہونے کے باوجود اسے نہیں لگوائیں گے۔
گیلپ پاکستان نے عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کردیا ہے۔
سروے کے مطابق کورونا سے بچاؤ کی ویکسین دستیاب ہونے پر 38 فیصد پاکستانی ویکسین لگوانے کے لیے آمادہ ہیں جب کہ 49 فیصد نے انکار کیا ہے۔
سروے کے مطابق 31 فیصد افراد نے ملکی سطح پر تیار ویکسین کو پہلی ترجیح قرار دیا ہے۔
اس کے علاوہ 19فیصد افراد حکومت کی تجویز کردہ جب کہ 13 فیصد چینی ویکسین کو بہتر سمجھتے ہیں۔