وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی ملاقات، پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کی ملاقات، پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا

پنجاب حکومت کا بسنت پر پابندی برقرار رکھنےکا فیصلہ

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں بسنت پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
صوبائی وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور بسنت سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
پنجاب حکومت کے فیصلے کے تحت اس مرتبہ بھی لاہور، فیصل آباد،قصور، شیخوپورہ، گوجرانوالا اور راولپنڈی سمیت کسی شہر میں بسنت منانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔