وزیراعظم عمران خان نے حکومتی خواتین ممبران قومی اسمبلی (ایم این ایز) کو ترقیاتی فنڈز دینے سے صاف انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے حکومت کے آخری سال ارکان پارلیمنٹ کو 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز دینے کا اعلان کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر شیریں مزاری کاکہنا تھاکہ ہم حکومت میں مردوں کےشانہ بشانہ کام کر رہی ہیں، ہمیں بھی ترقیاتی بجٹ میں حصہ دیا جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی کےعوام نےآپ کوووٹ دیا، باشعور شہری آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، کراچی پیکج میں خواتین کو بھی نمائندگی دی جائے،کراچی والوں نے آپ کا ساتھ دیا ہے، ہمیں اپنے حلقوں کے مسائل میں مدد دی جائے۔
ذرائع کے مطابق شیریں مزاری ،غزالہ سیفی اور دیگر کے بولنے پر وزیراعظم برہم ہوگئے اور صاف کہا کہ مجھے بلیک میل نہ کیا جائے،کسی کی بلیک میلنگ میں نہیں آؤں گا۔