سندھ ہاؤس اسلام آباد میں دو صحافیوں کی لڑائی کے دوران اسلحہ تان لیا گیا، صحافیوں نے بڑی مشکل سے بیچ بچاؤ کرایا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کی پریس کانفرنس کے دوران نجی ٹی وی 24 نیوزکے رپورٹراور بول نیوز کے کیمرا مین میں تلخ کلامی ہوئی جس پر رپورٹر باہر گیا اور پستول لے کر آگیا۔ رپورٹر نے کیمرہ مین پر اسلحہ تانا تو موقع پر موجود صحافیوں نے بڑی مشکل سے بیچ بچاؤ کرایا۔
پیپلز پارٹی کی جانب سے اس ناخوشگوار واقعے کے حوالے سے 24 نیوزکے سی ای او کو خط لکھ کر آگاہ کیا گیا ہے اور متعلقہ رپورٹر کے خلاف کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔ دوسری جانب بول نیوز کے کیمرا مین کی درخواست پر رپورٹر کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔
یہ سب کچھ افسوسناک،شرمناک اور خطرناک رجحان ہے اوپر سے یہ رویہ کہ 'پستول ہی لایا تھا بم تھوڑی لایا تھا' انتہائی قابل مذمت ہے۔ نیشنل پریس کلب انتظامیہ کو اس صورت حال میں حملہ کی زد میں آنے والوں کے ساتھ کھڑی ہونے سے قاصر ہے تو اسے چاہیے کہ حملہ آوروں سے بھی لاتعلق رہے۔ pic.twitter.com/dLHew3aQpF
— Bashir Chaudhary (@Bashirchaudhry) January 27, 2021
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos