لاہورکے علاقے ملتانی کالونی کی شالیمار مسجد کے امام کو نامعلوم افراد نے گلا کاٹ کر قتل کردیا،امام مسجد کی لاش کو مردہ خانے پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔
مسجد سے ملحقہ کوارٹر سے ایک شخص کی لاش ملی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت آصف ولد مرید حسین کے نام سے ہوئی ہے اور وہ شالیمار مسجد میں امام تھے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گزشتتہ رات نامعلوم افراد آصف سے کوارٹر میں ملنے آئے تھے اور ان ہی افراد نے آصف کا تیز دھارآلے سے گلا کاٹا اور فرار ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں ۔