آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں تین فروری تک توسیع
اسلام آباد ہائیکورٹ نے میڈیکل بورڈ کی روشنی میں دلائل طلب کر لیے۔
January 28, 2021 · قومی
اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔فال فوٹو
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں تین فروری تک توسیع کردی ۔
جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مشکوک ٹرانزیکشن کیس میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس دوران میڈیکل بورڈ کی جانب سے سابق صدر کی طبی رپورٹ پیش کی گئی ،عدالت نے آصف زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو بھی منظورکرلیا ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں تین فروری تک توسیع کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ کی روشنی میں دلائل طلب کر لیے ، میڈیکل بورڈ نے آصف ز رداری کی صحت غیر تسلی بخش قرار دی ہے ۔