فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔فائل فوٹو
فائرنگ آزاد امیدوارچوہدری ارشد کےحامیوں نے کی۔فائل فوٹو

شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دولہا شدید زخمی

شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ خوشی کیلیے کی جاتی ہے،بعض اوقات یہی فائرنگ غمی کاباعث بن جاتی ہے،ایسا ایک واقعہ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں پیش آیا یہاں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دولہا شدید زخمی ہوگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے کرمداد قریشی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی جس میں خود دولہا عرفان فائرنگ سے شدید زخمی ہوگیا جس پراسے ڈی ایچ کیو اسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ دولہے کے کزن او دیگر رشتہ داروں کی جانب سے کی گئی تھی، دولہے عرفان کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ قریشی میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔