ملک بھر میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 46 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 381 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 78 لاکھ48 ہزار 316 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 644 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ، اس طرح پاکستان میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 41 ہزار 031 ہوگئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمارکے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ44 ہزار 340 ، پنجاب میں ایک لاکھ 56 ہزار 404، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 451، اسلام آباد میں 41 ہزار 176، بلوچستان میں 18 ہزار 798، آزاد کشمیر میں 8 ہزار 953 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 909 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔
سرکاری اعداد و شمارکے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد32ہزار726 ہے۔ جب کہ2 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طورپر11 ہزار560 ہوگئی ہے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 2 ہزار167 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 96 ہزار 745 ہوگئی ہے۔