سندھ حکومت نے ڈینئل پرل قتل کیس کے ملزم عمر شیخ کی رہائی کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائرکردی ۔
ندھ حکومت نے امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے دیگر ملزمان کی بریت کے خلاف بھی عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے نظرثانی اپیل کو فوری طورپرسماعت کے لیے مقرر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔اس حوالے سے وزیراطلاعات سندھ سید ناصر شاہ کا کہنا تھا عمر شیخ نے ڈینئل پرل قتل کیس میں ملوث ہونے کو قبول کیا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز امریکی صحافی ڈینئل پرل قتل کیس کے ایک ملزم عمر شیخ کی رہائی روکنے کے لیے سندھ حکومت کی اپیل مسترد کی اورعمر شیخ کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا۔امریکی صحافی ڈینئل پرل کو 2002 میں کراچی سے اغواءکے بعد قتل کردیاگیا تھا جس پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے احمد عمر شیخ کو سزائے موت اور دیگر3 کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔