مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کالعدم کرانے کیلیے نئی درخواست دائر کی تھی۔فائل فوٹو
محمد زبیر میرے ترجمان رہیں گے۔فائل فوٹو

دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا۔ مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازکا کہنا ہے کہ کرپشن کے جھوٹے نعرے لگانے اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا۔

ماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نوازکا کہنا تھا کہ کرپشن کے جھوٹے نعرے لگانے اور دوسروں پرکیچڑ اچھالنے والا خود کرپشن کا بادشاہ نکلا، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے گواہی دی کہ دو سالوں سے پاکستان کرپشن کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ اس نے سچ ہی کہا تھا کہ ” وزیراعظم کرپٹ ہو تو ہر طرف کرپشن ہی کرپشن ہوتی ہے، لیکن بندہ ایماندار ہے۔“