حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے اراکین اسمبلی کو دبانا چاہتی ہے.شاہد خاقان عباسی

رکن اسمبلی کا گھر گرانے کے معاملے کو استحقاق کمیٹی نہیں دیکھ سکتی تو کون دیکھے گا۔میڈیا سے گفتگو

               
January 29, 2021 · اہم خبریں, قومی
بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔فائل فوٹو

بیساکھی ہٹے گی تو پارلیمان میں ہمارے نمبر پورے ہوجائیں گے۔فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے اراکین اسمبلی کو دبانا چاہتی ہے، رکن اسمبلی کا گھرگرانے کے معاملے کو استحقاق کمیٹی نہیں دیکھ سکتی تو کون دیکھے گا۔

لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی مفلوج ہوچکی، پروجیکٹ عمران خان ناکام ہوچکا ہے، حب الوطنی کے جملہ حقوق صرف عمران خان کے پاس ہیں، تاثر پھیلایا جا رہا ہے کہ عمران خان کے علاوہ سب چور ہیں، ملک میں بدترین کرپشن ہو رہی ہے۔