فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدارتی ریفرنس 2 فروری کو سماعت کیلیے مقرر

اوپن بیلٹ کے ذریعے سینیٹ الیکشن کروانے کے حوالے سے صدارتی ریفرنس 2 فروری کوسماعت کیلیے مقرر کردیا گیا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ  سماعت کرے گا۔ جسٹس مشیرعالم جسٹس عمرعطا بندیال جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس یحییٰ خان آفریدی بنچ میں شامل ہیں۔

عدالت نے صدارتی ریفرنس پراٹانی جنرل،قومی و صوبائی اسمبلی کے اسپیکرز،چیئرمین سینیٹ، الیکشن کمیشن اوردیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔

حکومت نے سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کا ریفرنس دائرکیا ہے۔ وزیرِاعظم کی تجویز پر سینیٹ کے الیکشن اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے عوامی اہمیت کے معاملے پر صدر نے سپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے۔