سندھ میں تمام اسکول یکم فروری سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہوگا اور موسم گرما کی تعطیلات صرف جولائی میں ہوں گی۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں تمام اسکول یکم فروری سے کھول دیے جائیں گے جبکہ نیا تعلیمی سال 2 اگست سے شروع ہوگا اور موسم گرما کی تعطیلات صرف جولائی میں ہوں گی۔
وزیر تعلیم نے کہا کہ نویں دسویں کے امتحانات یکم سے 15 جولائی تک ہوں گے جبکہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 25 اگست سے شروع ہوں گے۔
صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ موسم گرما کی تعطیلات صرف جولائی میں ہوں گی۔
سعید غنی نے کہا کہ رواں سال بغیر امتحان بچوں کو اگلی جماعت میں پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔
وزیر تعلیم نے بتایا کہ بعض کالجز میں کووڈ کے 13ہزار 900 کیس سامنے آئے ہیں۔ پہلے بھی ایسے کیس پہلے بھی سامنے آئے تھے جس پر ہم نے ٹیسٹ کرائے اور تعلیمی اداروں کو کچھ دن کے لیے بند کردیا تھا۔